کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع کپڑوں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے تین عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا، جس پر قابو پانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز نے کئی گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔
آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والے7مزدوروں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، آگ فیکٹری میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی۔ فائر حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی میں ایک اور خوفناک آگ،5منزلہ عمارت گر گئی،کتنے افراد زخمی ہوئے؟دیکھیں تازہ ترین مناظر!#NeoNews #BreakingNews #Karachi pic.twitter.com/2xn10FenJw
— Neo News (@NeoNewsUR) August 7, 2025