کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کے لیے جی ایس ٹی میں ہم آہنگی ضروری ہے،اسحاق ڈار

  کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کے لیے جی ایس ٹی میں ہم آہنگی ضروری ہے،اسحاق ڈار

 اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نکا کہنا تھا جی ایس ٹی کی ہم آہنگی عالمی بینک کے RISE پروگرام کے تحت پالیسی اقدامات کی تکمیل کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک بھر میں جی ایس ٹی کو ہم آہنگ کرنے سے متعلق این ٹی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔  شرکاء نے جی ایس ٹی کی ہم آہنگی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔چیئرمین ایف بی آر اور صوبائی اسٹیک ہولڈرزنے نیشنل ٹیکس کونسل کی چھتری تلے جی ایس ٹی کی ہم آہنگی کے لیے وسیع تر قومی مفاد کے جذبے سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے جی ایس ٹی کو ہم آہنگ کرنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے پر اسٹیک ہولڈرز کو سراہا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، معاون خصوصی طارق باجوہ ،معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آراور صوبائی سیکرٹریز خزانہ نے شرکت کی ۔

مصنف کے بارے میں