اگلے 48 گھنٹے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اگلے 48 گھنٹے کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بدھ کی رات ملک کے مغربی  علاقوں میں داخل ہونگی،  جمعرات، جمعہ کو ملک کے مغربی و بالائی علاقوں  میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 10فروری کے دوران مری، گلیات، میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے ،چترال، دیر، سوات ، مانسہرہ، اور ایبٹ آباد، سیمت کے پی کے مختلف شہروں  میں موسلادھار بارش  کے ساتھ برفباری بھی متوقع ہے ۔

8 سے 10 فروری کے دوران اسلام آباد سمیت، پنجاب کے مختلف شہروں میں  تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،اس  دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

 موسم کا حال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی   8 اور 9 تاریخ کو   کوئٹہ، ژوب، چمن، اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے ، بالائی کے پی، مری گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے  ۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے   بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بارش کےپی اور پنجاب کے بارانی علاقوں میں فصلوں کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔