پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی 

 پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی 

 لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کی لہر پورا ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں رواں رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ تک موسم گرم اور خشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے ۔ آج سے گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ لاہورمیں آج درجہ حرارت کم سے کم28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سےزیادہ43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھو سکتاہے لہذا لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے اور احتیاط کامشورہ دیاگیاہے۔

مصنف کے بارے میں