پشاور:بھارت کے معروف اداکارششی کپور کو پاکستانیوں نے تحسین پیش کر کے بھاریتوں کے دل جیت لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ششی کپور کے والد فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا گھر پشاور میں آج بھی موجود ہے۔ لیکن وہ پاکستانی حکومت کے زیر نگرانی ہے۔
میڈیا کے مطابق ششی کپور کے والد کے گھر کے باہرششی کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب منقعد کی گئی اور اس تقریب نے بھارتی شہریوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اس اقدام نے ان کا دل جیت لیا ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی دنیا کے لیجنڈ اداکار اور پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے ششی کپور کا79سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ششی کپور طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کے باعث علیل تھے اور چلنے پھرنے سے پوری طرح معذور تھے۔