ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ، بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

02:19 PM, 9 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو:  ایشیا کپ 2023کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہمارے لیے آج کا میچ جیتناضروری ہے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں اضافی بولر کوشامل کیا گیا ہے ، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمدکو شامل کیا ہے۔

ٹاس کےموقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے ، رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔

 
سری لنکن کپتان داسن نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔

مزیدخبریں