کولمبو: ایشیا کپ 2023کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہمارے لیے آج کا میچ جیتناضروری ہے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں اضافی بولر کوشامل کیا گیا ہے ، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمدکو شامل کیا ہے۔
???? Bangladesh win the toss and decide to field first #SLvBAN | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/mBzyUxddLu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2023
ٹاس کےموقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے ، رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔
سری لنکن کپتان داسن نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔