ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا آج مدمقابل ہو گے

ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا آج مدمقابل ہو گے
سورس: File

کولمبو:  ایشیا کپ میں  سپر فور مرحلے کا دوسرے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا اور بنگلادیش آج  سری لنکاکے شہر کولمبومیں آمنے سامنے ہوں گے۔

کولمبو میں آج دھوپ نکلی ہوئی ہے لیکن آج سارا دن مسلسل باش کی پیشگوئی ہے۔   میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

 سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے تمام میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا ہائی پریشر میچ کل (10 ستمبر)  ہوگا۔ ایشیا کپ، سپر فور مرحلےمیں پاکستان بمقابلہ بھارت کا واحد میچ ہے جس کے لیے ریزروو ڈے رکھا گیا ہے۔ اگر پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہو جاتا ہے تو اگلے دن وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں روکا گیا تھا۔ 

 ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو شیڈولڈ ہے جبکہ کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایشیا کپ کا مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں