بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، شہری پریشان

 بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، شہری پریشان

لاہور:صوبائی دارالحکومت  لاہور میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے   لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے  متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔  گلشن راوی، سمن آباد، مغلپورہ، شالیمار ،مصطفی آباد، باغبانپورہ،قصور پورہ، انارکلی، حمزہ ٹاؤن ،فیروز پور روڈ، اسلام پورہ، قلعہ گجرسنگھ ،والٹن روڈ کے متعدد علاقوں میں بجلی بندہے۔بجلی کے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں