مری کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،سڑکوں پر ٹریفک معطل

مری کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،سڑکوں پر ٹریفک معطل

راولپنڈی :مری کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سےسڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کوہالہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ۔ مظفر آباد آزاد کشمیر اور مضافات کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیوروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی۔ 


لوئر ٹوپہ سے کوھالہ جانے والی روڈ سہربگلہ کے قریب لوہاراں موڑ پر لینڈ سلائیڈنگ  ہوئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق 
 لینڈ  سلائیڈنگ کے باعث کوہالہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈائیورٹ کردیا گیا۔ 



مظفر آباد آزاد کشمیر اور مضافات کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیوروں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات لوئر ٹوپہ سے براستہ اپردیول خاقان عباسی شہید روڈ کااستعمال کریں۔ محکمہ ہائی ویز کا عملہ مشینری کی مدد سے سڑکیں کلیئر کرانے میں مصروف ہے ۔

مصنف کے بارے میں