یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے: فضل الرحمان 

یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے: فضل الرحمان 

اسلام آباد:مولانا فضل الرحما ن کاکہنا ہےکہ یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے۔ فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب میں کہاکہ یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے؟ یا  اسٹیبلشمنٹ  کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ  جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔اسد قیصر کا مطالبہ درست ہے۔میں پہلی بار ایوان میں حاضر ہوا ہوں۔ اسدقیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔ مسئلہ  یہاں  تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں۔اس بات کا سنجیدگی سے غورکیاجائے کہ ملک آج  کہاں کھڑا ہے۔

ہم نے یہ ملک برصغیر کے مسلمانوں  کی تائید اور قربانیوں سے حاصل کیا۔ ہم پارلیمان کی حیثیت کے اس سوال سے نکلیں گے  یا مزید دھنستے چلے جائیں گے۔ ملک کے قائم ہونے میں بیورو کریسی اور سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ قائد اعظم کا پاکستان کہاں ہے آج ۔کیا وجہ ہے آج ایوان پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہماری عوامی نمائندگی پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے بڑی جدو جہد کے ساتھ عوام کو ووٹ کا حق ملا، عوام کو بڑی جدو جہد کے بعد پارلیمانی جمہوری نظام ملا، قائد اعظم کا پاکستان کہاں ہے آج ؟ یہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں 2018ء کے الیکشن پر بھی اعتراض تھا اور اس پر بھی اعتراض ہے، اُس مینڈیٹ کے ساتھ اگر وہ دھاندلی تھی تو آج دھاندلی کیوں نہیں ہے؟

مصنف کے بارے میں