اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی متفقہ قیمتیں مقرر

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی متفقہ قیمتیں مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد میں نان روٹی کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر  درخواست واپس لے لی گئی۔

اسلام آباد کے اربن ایریا میں روٹی 18 روپے اور نان 22 روپے مقرر  کر دی گئی رورل ایریا میں روٹی  16 روپے جبکہ نان 20 روپے مقرر  کر دی گئی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل عمرا عجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور بتا یا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلع انتظامیہ سے مذاکرت ہو گئے تھے۔

ضلع انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ  کرنےپر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئیند ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اب ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔

عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم  دیا  تھا ، نان بائی ایسوسی ایشن کے سیل کیے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا  بھی حکم  دیا تھا۔  

مصنف کے بارے میں