نان روٹی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ

 نان روٹی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب میں نان روٹی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا 2 ماہ کے دوران گندم، آٹے اور میدے کی قیمتوں میں 30 سے 48 فیصد تک کمی ہوئی، روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کرائی ہے  اور  اب بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔
بلال یاسین نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کو 27 مئی تک قیمتوں میں رضاکارانہ کمی کا وقت دیا ہے، ڈبل روٹی، رسک اور بن کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

پنجاب میں بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر  وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خوراک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈی جی انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر سمیت  بیکری ایسوسی ایشن اور مختلف برانڈ کے نمائندے شریک ہوئے۔

مصنف کے بارے میں