لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان اوورٹیک کرنے کے معمولی جھگڑے پر پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا، جس کی شناخت ندیم نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔