دریائے راوی میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریائے راوی میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور: دریائے راوی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت نصیب اللہ، امیر حمزہ اور قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، اور تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 5 نمبر ٹی کے قریب پیش آیا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے دریا کے قریب چلے گئے اور پانی کی لپیٹ میں آ کر ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے کا شکار ہیں۔