ممبئی :پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ حملے سے متعلق بھارتی پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں بہت سی غیر معمولی باتیں سامنے آئی ہیں جو بھارتی حکومت کے جھوٹ کی حقیقت کو واضح کرتی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، پہلگام حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا، لیکن صرف دس منٹ بعد، یعنی 14:30 پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ ایک سنگین بات ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ پورا واقعہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت تھا۔ ایف آئی آر میں پاکستان کو ملوث کرنے کے لیے سرحد پار سے دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا، جو کہ بھارت کا پرانا طریقہ کار ہے۔

