راولپنڈی: بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے سے متعلق جاری کیے گئے مشتبہ افراد کے خاکوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں، جن میں انسانی ہاتھ سے بننے والی فطری جھلکیاں موجود نہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان خاکوں کا کوئی حقیقی ثبوت یا عینی شاہد موجود نہیں، بلکہ تمام تصاویر ایک ہی طرز پر بنی ہوئی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ محض ایک فلمی ڈرامہ ہے جسے بھارت نے سیاسی مقاصد کے لیے گھڑا۔ تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سکچز چند منٹوں میں تیار کیے جا سکتے ہیں، اور اس میں حقیقت نہیں ہے۔
پاکستانی حکام نے بھارت کے اس پراپیگنڈا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے کے امن کے خلاف ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔