Get Alerts

عالمی میڈیا نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا، فیک ویڈیوز اور پروپیگنڈا بے نقاب

عالمی میڈیا نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا، فیک ویڈیوز اور پروپیگنڈا بے نقاب

برلن : حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، لیکن عالمی میڈیا نے حقائق سامنے لا کر بھارتی دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو (DW) نے ایک تفصیلی فیکٹ چیک رپورٹ میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلائی گئی جھوٹی ویڈیوز کی حقیقت عیاں کی۔ ان ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر بھارتی حملہ ہوا ہے، جبکہ اصل ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی تھی۔

بھارتی اکاؤنٹس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک جعلی ویڈیو بھی شیئر کی، جو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تھی۔ ویڈیو میں ان کے اصل الفاظ کو تبدیل کر کے جھوٹا تاثر دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں یہ دکھایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن عالمی میڈیا نے واضح کیا کہ وہ ویڈیو بھی جعلی تھی اور صدر ٹرمپ نے ایسا کوئی بیان دیا ہی نہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بار بار جھوٹی خبریں پھیلا کر حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس بار عالمی اداروں نے سچ سامنے لا کر بھارت کی چالاکیاں بے نقاب کر دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جعلی ویڈیوز اور جھوٹے دعوے نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی ہوا دیتے ہیں۔ اس لیے ایسی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے تصدیق لازمی ہونی چاہیے۔

ٹیگز: