Get Alerts

 سڈنی بونڈی بیچ حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، "دی گارڈین" نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا

 سڈنی بونڈی بیچ حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب،

سڈنی:آسٹریلیا کے سڈنی بونڈی بیچ پر دہشت گردانہ حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات میں بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کے حملہ آوروں کو پاکستانی شہری قرار دیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہوئی۔

بعد میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی شہری ہیں اور ساجد اکرم بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

حملے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اور چند میڈیا اداروں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی، جس میں ایک بے گناہ پاکستانی کی تصویر نوید اکرم کے ساتھ جوڑ کر وائرل کی گئی۔ نوید اکرم نے بھی اس مہم کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی جان کو لاحق خطرے کا ذکر کیا۔

غیر ملکی جریدے "دی گارڈین" نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کیا۔ سچائی سامنے آنے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اور عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔

ٹیگز: