Get Alerts

مراد علی شاہ کا بھارت کے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل، سندھ کے پانی کے حقوق کا بھرپور دفاع

مراد علی شاہ کا بھارت کے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل، سندھ کے پانی کے حقوق کا بھرپور دفاع

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارت کے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر کیے گئے جھوٹ کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دشمن کے جھوٹ کو ناکام بنانا جانتے ہیں"، اور پاکستان کی عوام و حکومت اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں مجوزہ نہری منصوبے پر بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ "سندھ کے پانی پر کوئی ڈاکا نہیں ڈال سکتا، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کا پانی کسی کو نہیں چھیننے دیا جائے گا۔" انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جون 2024 میں ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کر کے معاملہ  کو سی سی آئی میں اٹھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کالاباغ ڈیم یا ایسی کسی اسکیم کی حمایت نہیں کی جو سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وفاق نئی نہروں کی منظوری نہیں دے سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2 مئی کو ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ میں سندھ کے پانی کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

ٹیگز: