Get Alerts

حافظ نعیم الرحمان کا 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت

حافظ نعیم الرحمان کا 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام تاجر تنظیمیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے، جو مل کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں ہے، بھارت ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کر چکا ہے۔

ٹیگز: