Get Alerts

 جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا منفرد کارنامہ، سکردو تک 1100 کلومیٹر دوڑ مکمل

 جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا منفرد کارنامہ، سکردو تک 1100 کلومیٹر دوڑ مکمل

لاہور: جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم اور نوجوان ایتھلیٹ فیضان احمد نے 21 روز میں لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل کرلی۔

 فیضان احمد نے اپنی اس مہم کو پاک فوج کے شہداء کے نام کیا۔ نوجوان ایتھلیٹ کے مطابق مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا اور انہیں کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

 سکردو پہنچنے پر فیضان احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر سپورٹس نے بھی ایتھلیٹ کا استقبال کیا۔

 فیضان احمد نے بتایا کہ سفر کے دوران ناران سے بابوسر ٹاپ تک دشوار چڑھائی اور لاہور سے جہلم تک شدید گرمی بڑے چیلنجز رہے۔ نوجوان ایتھلیٹ نے آئندہ سال  لاہور سے کراچی تک دوڑ مکمل کرنے کے بڑے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

ٹیگز: