Get Alerts

 وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع، 20 سال پرانی گاڑیاں بھی شامل

 وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع، 20 سال پرانی گاڑیاں بھی شامل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

 نئی توسیع کے تحت اب 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر فیول ریلیف اسکیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے اسکیم کا دائرہ بڑھانے کا مقصد پرانی موٹر سائیکلوں اور رکشوں سمیت ان ذرائع آمدورفت استعمال کرنے والے افراد کو بھی فیول ریلیف کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: