Get Alerts

آپریشن بنیان مرصوص: مودی کا غرور خاک میں مل گیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے لیے تاریخی رسوائی بن گیا

آپریشن بنیان مرصوص: مودی کا غرور خاک میں مل گیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے لیے تاریخی رسوائی بن گیا

اسلام آباد/سرینگر : پاکستان کی حق پر ڈٹی عسکری اور قومی قیادت نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص" کے ذریعے بھارت کو وہ عبرتناک شکست دی ہے جس نے مودی سرکار کے "سندور کو تندور" میں جھونک دیا ہے۔ پہلگام میں بھارت کی جانب سے رچایا گیا فالس فلیگ آپریشن خود بھارت کی عالمی جگ ہنسائی اور تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے۔
بھارت جو اپنے رافیل طیاروں اور ایس 400 میزائل سسٹم پر تکبر کر رہا تھا، پاکستان کے شاہینوں اور جرات مندانہ دفاع نے اس گھمنڈ کو لمحوں میں مٹی میں ملا دیا۔ عالمی دفاعی ماہرین بھارت کی اس ذلت و رسوائی پر حیران ہیں کہ کس طرح جدید ترین ٹیکنالوجی کے دعوے داروں کے دانت کھٹے کر دیے گئے۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو کر دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا۔پاکستانی قیادت کے بروقت اور دلیرانہ فیصلوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سرحدوں پر موجود محافظوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ بھارت کا فریب اور جھوٹا پروپیگنڈا عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
مودی حکومت نے اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پہلگام میں جو ڈرامہ رچایا تھا، وہ بھارت کے گلے کا طوق بن گیا ہے۔ پاکستان کے موثر جواب نے مودی کے جارحانہ عزائم کو تندور کی آگ کی نذر کر دیا ہے اور دنیا بھر میں بھارت کو سفارتی اور عسکری محاذ پر بدترین ہزیمت کا سامنا ہے۔

ٹیگز: