نئی دہلی/اسلام آباد: بھارت میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار نے اپنی سیاسی اور سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر روایتی "فالس فلیگ" ڈرامے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ عالمی رسوائی اور سفارتی محاذ پر ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے وابستہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے پاکستان اور اقلیتوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم تیز کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی ادارے جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو اس نئے ڈرامے کا مہرہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان قیدیوں پر من گھڑت الزامات عائد کر کے ایک مصنوعی دہشت گردی کا ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ انتخابات سے قبل ووٹرز کی ہمدردیاں سمیٹی جا سکیں اور "قوم پرستی" کا چورن بیچا جا سکے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ میں بھارتی ایجنٹوں کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ اس بوکھلاہٹ کا مظاہرہ بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات سے بھی ہوتا ہے، جہاں انہوں نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نازیبا اور غیراخلاقی زبان استعمال کی۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جو براہ راست 'را' کے زیرِ اثر کام کر رہے ہیں، من گھڑت خبریں پھیلا کر فالس فلیگ آپریشن کے لیے زمین ہموار کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے اندرونی خلفشار اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے ہٹانا ہے۔