Get Alerts

ارمغان کا کالز سینٹرز اور کرپٹو کرنسی سے لاکھوں ڈالرز کی ماہانہ کمائی کا انکشاف

ارمغان کا کالز سینٹرز اور کرپٹو کرنسی سے لاکھوں ڈالرز کی ماہانہ کمائی کا انکشاف

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری چالان میں نیا انکشاف ہوا ہے کہ وہ کالز سینٹرز سے ماہانہ 3 سے 4 لاکھ ڈالرز کما رہا تھا اور اپنے اثاثے کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق، ارمغان اور اس کے ساتھی امریکی شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے وصول کرتے تھے اور انہیں مختلف مالی دھندوں میں ملوث کرتے تھے۔

چالان   کے مطابق  ارمغان نے 2018 میں اپنی کمپنی قائم کی تھی۔ اس دوران ارمغان کے پاس 8 قیمتی گاڑیاں بھی تھیں جن کی مالیت 154 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 18 لیپ ٹاپس اور دھوکہ دہی کے اسکرپٹس بھی ملے ہیں، جو اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ارمغان نے ڈارک ویب کا استعمال کرتے ہوئے منشیات کی خرید و فروخت کا دھندہ بھی شروع کر دیا تھا، جس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔ عبوری چالان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ارمغان سالانہ 25 بلین ڈالرز تک کماتا تھا اور اس کے کالز سینٹرز کے ایجنٹس کو 75 ہزار ڈالرز کی بیسک سیلری دی جاتی تھی۔

ٹیگز: