Get Alerts

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں متوقع ہیٹ ویو کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے اور شہریوں کو شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوںگی۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس موسم کی شدت کے پیش نظر فوری طور پر کولنگ شیلٹرز اور ہائیڈریشن پوائنٹس کے انتظامات کریں۔ اس کے علاوہ، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، اور یونین کونسل دفاتر میں کولنگ شیلٹرز فراہم کیے جائیں تاکہ عوام کو شدید گرمی سے بچایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ اور عبادت گاہوں پر پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچایا جا سکے۔

ٹیگز: