لیبیا کے قریب کشتی حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

لیبیا کے قریب کشتی حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

اسلام آباد: لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں میں تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ کشتی 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا سے یونان کی طرف روانہ ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لی ہیں جبکہ مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔