واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فی الحال کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا گیا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔
ٹیمی بروس نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور امید ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اس کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، مگر فوری طور پر کسی جانب جھکاؤ ظاہر نہیں کر رہا۔