Get Alerts

جماعت اسلامی کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 26 اپریل کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور عالمی برادری کو مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے لیے ہوگا۔

منعم ظفر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں، پناہ گزینوں کے مراکز اور معصوم شہریوں تک کی کوئی حفاظت نہیں رہی، اور اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل یے۔

ٹیگز: