Get Alerts

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو دعوت دینے پر انتہا پسندوں کی سخت تنقید، بھارتی اتھلیٹ کا ردعمل

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو دعوت دینے پر انتہا پسندوں کی سخت تنقید، بھارتی اتھلیٹ کا ردعمل

ممبئی :بھارت کے مشہور اتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینے کی پاداش میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انتہا پسندوں نے انہیں نشانے پر لے لیا، جس پر نیرج چوپڑا نے وضاحت پیش کی کہ ان کی دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کے لیے تھی، اور یہ دعوت حملے سے پہلے دی گئی تھی۔

نیرج نے کہا کہ انہیں اور ان کی والدہ کو بلاوجہ تنقید کا سامنا ہو رہا ہے، حالانکہ یہ بات ایک سال پرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرے لیے میرا ملک ہمیشہ پہلی ترجیح ہے، اور ہم سادہ لوگ ہیں، براہ کرم ہمیں بدنام نہ کریں۔"

یہ معاملہ بھارت میں انتہا پسندانہ ردعمل کے نتیجے میں سیاسی اور سماجی بحث کا موضوع بن چکا ہے، اور پی ایس ایل 10 کی لائیو سٹریمنگ معطل کر دی گئی ہے، جس سے اس تنازعے کی شدت اور پیچیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگز: