ٹوکیو: ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ چوتھی کوشش میں دو بار فاول ہونے کی وجہ سے وہ ٹاپ 8 میں شامل نہیں ہو سکے۔
دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا بھی اس مقابلے میں کامیابی سے محروم رہے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو سلور اور کرٹس تھامسن کو کانسی کا تمغہ ملا۔
ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 82.73 میٹر کی اچھی تھرو کی، تیسری کوشش میں 83.75 میٹر تک پہنچے، لیکن دوسری اور چوتھی کوشش ناکام رہیں۔ دو مسلسل فاولز کے بعد انہوں نے کوچ سلمان بٹ سے مشورہ بھی کیا۔