انتشار انگیز گفتگو کیس: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

انتشار انگیز گفتگو کیس: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: سیشن کورٹ لاہور  نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی سڑک بلاک کرکے انتشار انگیز گفتگو اور پریس کانفرنس کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے 2 صفحات پر مشتمل عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا اور  50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کی۔

لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، فواد چوہدری پرٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ اس مقدمے میں عدالت شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف سٹرک بلاک کر کے پریس کانفرنس کرنے اور انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں