محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے،بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے:نادیہ افگن

محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے،بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے:نادیہ افگن

لاہور: اداکارہ نادیہ افگن کاکہنا ہے کہ   محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے،بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے۔سینئر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے،اس میں وہ محبت کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے،بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے یکن وہ الگ الگ محبتیں ہوں گی۔

نادیہ افگن کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو بیک وقت دو افراد سے محبت سمیت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی جانب سے محبت میں مرنے کی باتیں کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق وہ عام طور پر نوجوان اداکاروں کو شوٹنگ سیٹ کے دوران محبت سے متعلق بتاتی رہتی ہیں اور انہیں کہتی رہتی ہیں کہ کسی بھی انسان کو بھلانا اور اس کے بغیر پرسکون زندگی گزارنا آسان کام ہے، ہر کسی کو اس کے لیے صرف چار ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ کسی بھی محبت کو بھلانے کے لیے چار ہفتے درکار ہوتے ہیں جو شخص چار ہفتے گزار لے، پھر وہ محبت کے بغیر بھی رہ لے گا اور پھر وہ واپس مڑ کر اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس سے اس کی محبت ہوتی تھی۔
اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔


نادیہ افگن نے دلیل دی کہ بیک وقت دو افراد سے الگ الگ قسم کی محبت ہو سکتی ہے، ایک شخص سے محبت کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوگی جب کہ دوسرے سے وہ محبت ہوگی جو مرنے مرانے والی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں ہو سکتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں