Get Alerts

27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا کے والدین بچوں کو دور رکھیں: عظمیٰ بخاری

27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا کے والدین بچوں کو دور رکھیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دربدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا باعث بن چکے ہیں اور اب 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سیاسی احتجاج اور تصادم سے دور رکھیں۔

 انہوں نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بعد ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالے سے سرکاری معلومات کے مطابق ادارے میں کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔  
 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال پاکستان میں صحت کے شعبے کی ایک نمایاں پہچان بنے گا، جس طرح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (PKLI) نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام اجاگر کیا ہے۔

ٹیگز: