Get Alerts

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا سی سپارک 2026 مشق کا جائزہ

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا سی سپارک 2026 مشق کا جائزہ

کراچی: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سی سپارک 2026 مشق کا جائزہ لیا اور سمندر میں موجود مختلف بحری یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔

 یکم ستمبر سے جاری مشق کے دوران پاک بحریہ کی بحری آپریشنز، آپریشنل تیاری اور امن سے جنگی حالات میں فوری منتقلی کی صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہے۔

 مشق میں بغیر پائلٹ نظام اور ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت مختلف جدید آپریشنل تصورات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مشق کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری، باہمی رابطے اور مختلف حالات میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔

ٹیگز: