امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی، ریئر ایڈمرل نوید اشرف

امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی، ریئر ایڈمرل نوید اشرف
کیپشن: امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی، ریئر ایڈمرل نوید اشرف
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

کراچی: کمانڈر فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا امن مشقیں غیر روایتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہونگی۔ تین ممالک میں مقابلے کی فضا کے باوجود امن مشقوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ اس بار امن مشقوں میں روس شرکت کر رہا ہے جبکہ عرب ممالک، امریکا اور چین سمیت پینتالیس ممالک امن مشق کا حصہ ہیں۔

کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ گلوبلائزیشن ورلڈ اکنامی سمیت تجارتی سرگرمیوں کے لیے سمندری  راستوں کی حفاظت اہم ہیں جس میں باہمی اشتراک اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔

11  سے 16 فروری تک جاری رہنے والی امن مشقوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا حصہ ہاربر پر ہو گا جبکہ کلچرل تقریبات کے ساتھ میری ٹائم سے متعلق عالمی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

کمانڈر فلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔ 

خیال رہے کہ 2007 سے شروع ہونے والی امن مشقوں کا ساتواں فیز 11 فروری سے 16 فروری تک جاری رہے گا۔