Get Alerts

پاک بحریہ کی بڑی میری ٹائم مشق ’’سی سپارک 2026‘‘ کراچی میں شروع

پاک بحریہ کی بڑی میری ٹائم مشق ’’سی سپارک 2026‘‘ کراچی میں شروع

کراچی: پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق سی سپارک 2026 کراچی میں شروع ہوگئی۔ مشق کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف نے کی، جس میں پاک افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشق میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں، آبدوزوں، طیاروں، بغیر پائلٹ نظام، میرینز اور سپیشل فورسز سمیت پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے مختلف عناصر حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد روایتی اور جدید بحری خطرات کے خلاف پاک بحریہ کی جنگی تیاری، آپریشنل صلاحیت اور باہمی تعاون کو جانچنا ہے۔

سی اسپارک 2026 کے دوران مختلف بحری آپریشنز اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائیوں کی مشق کی جائے گی۔ مشق کے ذریعے پاک بحریہ کی بحری دفاع، نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مشق میں پاک بحریہ کے ساتھ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے عناصر کی شرکت تینوں سروسز کے درمیان مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ٹیگز: