ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق بھی شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں