صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں:  حامد  رضا

 صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں:  حامد  رضا

اسلام آباد :سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ  حامد  رضا کاکہنا ہےکہ    صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں،اگر  بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے جیل  میں ہی رہنا ہے تو  ایسی  پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ 
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ  حامد  رضا نےاسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ   صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں،اگر  بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے جیل  میں ہی رہنا ہے تو  ایسی  پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ 
میں کسی پر  اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا، جس نے سمجھا  ہے میں کسی پر  اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں  وہ  میرا بیان پڑھ لیں۔ میں نے ایک تجویز  پیش کی تھی، فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔
صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز  نظر نہیں آرہی،  بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں