رابی پیرزادہ کی طبیعت  دوبارہ بگڑگئی ، ایک  بار پھر  ہسپتال منتقل

 رابی پیرزادہ کی طبیعت  دوبارہ بگڑگئی ، ایک  بار پھر  ہسپتال منتقل

لاہور: گلوکارہ رابی پیر زادہ کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ، ایک بار پھر ان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو بھی رابی پیرزادہ کو طبیعت بگڑنے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں ہسپتال کے بیڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

رابی پیرزادہ کی ٹیم نے ان کے مداحوں و فالوورز سے درخواست کی ہے کہ ان کی ٹیم لیڈر کے لیے دعا کریں کہ وہ جَلد صحتیاب ہو جائیں۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ  گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا چھوڑ  چکی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں