میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا کیونکہ روزانہ عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے:سونیا حسین

میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا کیونکہ روزانہ عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے:سونیا حسین

لاہور: اداکارہ سونیا حسین کاکہنا ہے کہ   میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا کیونکہ روزانہ عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ سونیا حسین نے نجی ٹی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا کیونکہ روزانہ عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

سونیا حسین نے مزید کہا کہ  میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی اور اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں جیسے کہ بریانی اور حلیم کیونکہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور میں کھانے کی  کافی شوقین ہوں تو میں سب کچھ کھا لیتی ہوں۔سونیا حسین نے بتایا کہ ہفتے کے باقی پانچ دن میں اپنا ڈائٹ پلان فالو کرتی  ہوں۔

مصنف کے بارے میں