سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ: شادی کے سوالات پر خاموشی اختیار کر لی

سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ: شادی کے سوالات پر خاموشی اختیار کر لی

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ سفید رنگ کے عروسی لباس اور دلکش زیورات میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کا خوش گوار موڈ دیکھنے کو ملا، جس سے ان کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

ان تصاویر کے ساتھ سونیا حسین نے وائرل سانگز کا بھی استعمال کیا جس کی بدولت ان کی پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔ کمنٹس میں متعدد افراد نے اداکارہ سے ان کی شادی کے بارے میں سوالات کیے، لیکن سونیا حسین نے شادی سے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔ یہ خاموشی ان کے مداحوں کے لیے ایک معمہ بن گئی ہے، اور انہیں یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ آیا یہ فوٹو شوٹ ان کی شادی کا حصہ ہے یا محض ایک فیشن شوٹ تھا۔