وقت آگیا پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی طرف دیکھے، شیری رحمان

وقت آگیا پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی طرف دیکھے، شیری رحمان

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی طرف دیکھے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی طرف دیکھے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے صرف اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات کے مطالبے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی طرف دیکھے۔
پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ایک طرف تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کی شکایت کرتی ہے اور دوسری طرف سیاسی جماعتوں کی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ اور مفاہمت کی دعوت دی ہے۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن پی ٹی آئی بانی اور ترجمان اداروں سے کہہ رہے ہیں وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ اور سیاسی ڈائیلاگ کا سہارا لینا چاہیے، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا تحریک انصاف پھر سے ماضی کو دہرانا چاہتی ہے؟۔

مصنف کے بارے میں