ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز ،281 رنز کے ہدف کیلئے پاکستان کی بیٹنگ جاری

11:29 AM, 10 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

 ملتان، ٹیسٹ میچ  کے دوسرے  روز  پاکستان ٹیم نے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا  ۔

انگلینڈ کےخلاف ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز   کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے   انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی  لیکن تاحال  انگلینڈ کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے ۔  

خیالل رہے کہ میچ کے پہلے روز پاکستان ٹیم  کے  عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے ۔
 

مزیدخبریں