ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

09:52 AM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دھرم شالہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ کونسل  بنگلہ دیش نے انگلیند کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ 

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا ساتویں میچ دھرم شالہ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔  دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، بنگلہ دیش کے محمداللہ  کی جگہ مہدی حسن کھیلیں گے جبکہ انگلینڈ میں معین علی کی جگہ ریس ٹوپلے کھیلیں گے۔ 

واضح رہے کہ  ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

مزیدخبریں