ونڈوز 10 صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہوگئی

نیویارک: مایہ ناز کمپنی مائیکروسافٹ کی ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعدادو شمار سالانہ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دوران جاری کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق کہ اس کے آفس 365 کے کمرشل ورژن کو استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کو ہر ماہ 141 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔

12:16 AM, 11 May, 2017

مزیدخبریں