ونڈوز 10 صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہوگئی

نیویارک: مایہ ناز کمپنی مائیکروسافٹ کی ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعدادو شمار سالانہ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دوران جاری کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق کہ اس کے آفس 365 کے کمرشل ورژن کو استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کو ہر ماہ 141 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔

کانفرنس کے دوران مائیکروسافٹ کی جانب سے پاور پوائنٹ کی ایک پلگ ان کا مظاہرہ کرکے بھی دکھایا گیا جس سے اندازہ ہوا کہ اس ٹول کے ذریعے کسی بھی ملک اور کسی بھی زبان میں پریزینٹیشن کو پیش کیا جاسکے گا اور زبان رکاوٹ نہیں بنے گی۔اس مقصد کے لیے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن ٹرانسلیٹر کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ لمحات میں مختلف زبانوں کا رئیل ٹائم ترجمہ کرتا ہے۔ابھی اس ٹول میں خودکار ٹرانسلیٹ کی سہولت چینی، جرمن، اسپینش، فرنچ سمیت درجن بھر زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔