کراچی : سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفی ٰ دےدیا ہے ۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے پیپلز پارٹی سے نہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑ ا رہوں گا ، ترجمان کی حیثییت سے دیانتداری اور ایمانداری کےساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔
واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کا استعفیٰ پی ڈی ایم کی صفوں میں پھیلنے والی مایوسی کا آئینہ دار ہے ، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں ۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا مریم نواز پی ڈی ایم کی ماچس ہاتھ میں پکڑ کر پورے پاکستان کو آگ لگانے نکلی ہیں ، ان کی ڈوبتی کشتی میں کوئی سوار نہیں ہوگا۔ ان کے اپنے ممبران ہچکولے کھاتی کشتی سے چھلانگیں لگا کر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں ۔