عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

03:05 PM, 16 Jan, 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔

مزیدخبریں